داخلہ کے مدنی پھول

{01} کل وقتی ( 8گھنٹے) اور جز وقتی ( 2,1اور 3 گھنٹے کے )مدارس المدینہ میں داخلے کے لئے مدنی منّے یا مدنی منّی کی عمرکم از کم 5سال ہوناضروری ہے ۔

{02} البتہ وہ مدارس المدینہ جوعینِ مسجد میں لگتے ہیں ان مدارس میں داخلے کے لئے مدنی منّے کی عمرکم از کم 9سال ہوناضروری ہے ۔

{03} مقیم (رہائشی )مدارس المدینہ میں داخلے کے لئے مدنی منّے کی عمر کم از کم 12 سال ہوناضروری ہے ۔

{04} داخلے کے لئے سرپرست کا خود مَدرسے آنا ضروری ہے۔

{05} مدنی منّے یا مدنی منّی نے اگر پہلے سے ناظرہ یا حفظ میں کچھ پارے پڑھے ہوں گے تو ان پاروں کا امتحان لیا جائے گا پھرامتحانی کیفیت کے مطابق ہی سبق شروع کیا جائے گا ۔

{ 06} مدارس المدینہ للبنین ( کل وقتی ، جزووقتی ، مقیم ) اور مدارس المدینہ للبنات ( کل وقتی و جزووقتی) میں داخلے کے وقت ان دستاویزات کاساتھ لانا ضروری ہیں:

٭ … والد/سرپرست کے قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی

٭ … مدنی منّے /مدنی منّی کے پیدائشی تصدیق نامے (برتھ سرٹیفکیٹ )کی فوٹو کاپی

٭ … مدنی منّے /مدنی منّی کی دینی یا دنیاوی تعلیم کی اسناد، مَدرسہ یا اسکول چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ (اگر ہوں تو ان )کی فوٹو کاپی

٭ … مدنی منّے کی 2عدد تصاویر ( مدنی منّی کی تصاویر کی ترکیب نہیں ہے)

مقیم داخلے کے لئے مزید دستاویزات

٭ … داخلہ کروانے والے دعوتِ اسلامی کے کسی بھی سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائی کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اورکابینہ یا ڈویژن نگران کی معرفت کی تحریر لیٹر اور ان کے قومی شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی

مدرسۃالدینہ للبنین و للبنات ( کل وقتی و جز وْوقتی)

سرپرست کے لئے 18مدنی پھول

مَدرسۃ المدینہ کے قیام کا مقصدمدنی منّوں اورمدنی منّیوں کو قراٰنِ پاک حفظ کرانے کے ساتھ ساتھ بنیادی دینی تعلیم سے بھی آراستہ کرنا ہے، تاکہ مدنی منّا یا مدنی منّی بے عملی اور بدعقیدگی سے محفوظ رہے۔ اِس کے علاوہ مدنی منّوں اورمدنی منّیوں کوعصری تقاضوں کے پیشِ نظر جدید علوم سے بھی بہرہ مند کرنا بھی ہمارے مقاصد میں شامل ہے۔

داخلے کے لئے عمر

01 : کل وقتی ( 8گھنٹے) اور جز وقتی ( 2,1اور 3 گھنٹے کے )مدارس المدینہ میں داخلے کے لئے مدنی منّے یا مدنی منّی کی عمرکم از کم 5سال ہوناضروری ہے ۔

02 : البتہ وہ مدارس المدینہ جوعینِ مسجدیعنی مسجد کے اندر لگتے ہیں ان مدارس میں داخلے کے لئے مدنی منّے کی عمرکم از کم 9سال ہوناضروری ہے ۔

نصابی کتب و دیگر سامان

03 : نصابی کُتُب !

شعبۂ مدنی قاعدہ کے مدنی منّے / مدنی منّی کے لئے

مدنی قاعدہ ،

٭کتاب اسلام کی بنیادی باتیں حصّہ اوّل

٭مدنی انعامات کا رسالہ ۔

شعبۂ ناظرہ کے مدنی منّے / مدنی منّی کے لئے

٭ 16 سطر والاقراٰنِ پاک مع جزدان،

٭کتاب اسلام کی بنیادی باتیں حصّہ دوّم

٭ مدنی انعامات کا رسالہ ۔

شعبۂ حفظ کے مدنی منّے / مدنی منّی کے لئے

٭ 16 سطر والاقراٰنِ پاک مع جزدان ،

٭ مدنی انعامات کا رسالہ ۔

04 : مدنی لباس (یونیفارم) !

مدنی منّے کا لباس سادہ اور سنت کے مطابق (مدنی لباس) ہو، سادہ کُرتا جس کا دامن چوکور ہو، لمبائی آدھی پنڈلی تک اور آستین ایک بالشت چوڑی( بغیر بٹن کے ) ،سامنے سینے پردو جیب جس میں بائیں جانب مسواک شریف کے لئے چھوٹی جیب ہو ، سفید پاجامہ یا شلوار ہو جس کے پائنچے ٹخنوں سے اوپر ہوں، نیز سر پر سبزسبز عمامہ شریف سجا ہو،ایک سفید اورایک کتھئی ( براؤن )چادر ہو۔

مدنی منّی کا لباس سفید ہو اور سر پر سبزدوپٹہ یااسکارف ہونیز 10سال سے زائد عمر کی مدنی منّی کو مدرسے میں برقعہ پہن کر آنا لازمی ہے۔

05 : ٹفن و مدنی بیگ !

کل وقتی کے مدنی منّے/مدنی منّی کے لئے کھانے کے لئے ایک عدد ٹفن اورمدنی قاعدہ وکتاب اسلام کی بنیادی باتیں وغیرہ رکھنے کے لئے ایک عدد مدنی بیگ ہو ۔

چند مزید گذارشات

06 : مدنی منّے/ مدنی منّی کا لباس صاف ستھراہو نیز ظاہری حالت بھی درست ہو مثلاً ناخن کٹے ہوئے ہوں،بال بکھرے ہوئے نہ ہوں، دانت صاف ہوں وغیرہ ۔

07 : بغیر مَدَنی لباس کے مدنی منّے / مدنی منّی کو مَدرسے میں بیٹھنے سے روکا جاسکتا ہے۔

08 : مدنی منّے / مدنی منّی کو مدرسے پہنچانے اور چھٹی کے وقت لے جانے کی تمام تر ذمہ داری والدین یا سرپرست کی ہوگی۔

09 : مَدَنی مُنّے /مدنی مُنّی کو دُعائے مدینہ سے 10منٹ قبل مدرسے پہنچانے کا اہتمام فرمائیے۔

10 : مَدَنی مُنّے /مدنی مُنّی کو غیر حاضری سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کیجئے۔بعض اوقات لباس میلاہونے یا تاخیروغیرہ کے سبب بھی غیر حاضری ہو جاتی ہے لہٰذااِس طرح کے دیگر اعذار کے سبب بھی غیرحاضری نہ ہونے دیجئے۔

11: کسی مجبوری کے تحت رخصت درکار ہو تو اس کی پیشگی درخواست ناظم/ناظمہ کو دیجئے۔ بغیر اِطلاع کے مسلسل سات دن غیر حاضر ہونے کی صورت میں مَدَنی مُنّے /مدنی مُنّی کا نام مدرسے سے خَارج کیا جاسکتا ہے۔

12: والدین یا سرپرست سے مدنی التجاء ہے کہ مَدَنی مُنّے /مدنی مُنّی کی تعلیمی اور اخلاقی کارکردگی پر مکمل نظر رکھیں اور گھر پر سبق یاد کروانے میں دلچسپی لیں، بالخصوص شعبٔہ حفظ کے مَدَنی مُنّے /مدنی مُنّی کو روزانہ گھر میں دو(2) گھنٹے پڑھنے کے لیے ضرور بٹھائیں اور اِس بات کا بھی جائزہ لیتے رہیں کہ جو ’’سُنتیں اور آداب‘‘ مدرسے میں سکھائے جاتے ہیں اِن پر عمل ہے یا نہیں،کچھ نہ کچھ عمل پائیں تو اِن کی حوصلہ افزائی کریں اور مزید عمل کا جذبہ بھی دلائیں۔

13 : مَدَنی مُنّے /مدنی مُنّی کو پانچوں نمازوں کی پابندی کروائیں۔

14 : جو مَدَنی مُنّا /مدنی مُنّی سہ ماہی تعلیمی و اخلاقی اِمتحان میں مسلسل تین دفعہ ناکام ہوگا/ہوگی تو اِس کا نام مَدرسے سے خارج کیاجاسکتا ہے۔

15 : مدرسۃ المدینہ کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے، غیر اخلاقی حرکت کے مرتکب اور مدرسہ کی املاک کو نقصان پہنچانے والے مدنی منّے/مدنی منّی کا نام مَدرسے سے خارج کر دیا جائے گا ۔نیز وقف کی املاک کو نقصان پہنچانے کی صورت میں شرعی رہنمائی لےکر تاوان بھی لیا جائے گا۔

16 : اپنے مدنی منّے / مدنی منّی کی بہتر تعلیم و تربیت کے لئے مدرسے میں سرپرستوں کے وقتاً فوقتاً ہونے والے مدنی مشوروں میں ضرور شرکت کیجئے۔

17 : مدرسۃ المدینہ میں قراٰن کریم کی تعلیم مُفت دی جاتی ہے، مَدرسے یا مُدرس/مُدرسہ کے نام پر اگر مَدَنی مُنّا /مدنی مُنّی رقم طلب کرے تو ہر گز نہ دیجئے اور اس بات کی اِطلاع ناظم/ناظمہ تک پہنچائیے البتہ کسی صورت میں رقم طلب کرنے کی ضرورت پڑی تو مجلس تحریری طور پر پیشگی اِطلاع کرے گی۔

18 : مَدَنی مُنّے/مدنی مُنّی کی تکمیلِ قاعدہ و ناظرہ ،تعلیمی و اخلاقی امتحان اور پابندی کی کیفیت بہتر ہونے کی صورت میں اُسے حفظ کے درجے میں داخلہ دیا جائے گا۔

مَدنی التجاء

اپنے مدنی منّے کی بہتر تعلیم و تربیّت کے لئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں اوّل تا آخر شرکت فرمائیے اور سنّتوں کی تربیّت کے مدنی قافلوں میں سفر اختیار کیجئے ۔

برائے سرپرست

میں نے مندرجہ بالا تمام مَدَنی پھولوں کا بغور مطالعہ کیا ہے، اورنیّت کرتاہوں/کرتی ہوں کہ میں اِنْ شَاء اللہ عَزَّوَجَلّ اِن مدنی پھولوں پر اور اِن کے علاوہ دیگر ہدایات جو وقتاً فوقتاً مجلس کی جانب سے جاری ہوں گی اِن پر بھی عمل کروں گا/کروں گی۔

مدنی پھول : اِنْ شَاء اللہ عَزَّوَجَلّ کہتے وقت ذہن میں عمل کی نیّت ہونا ضروری ہے بصورتِ دیگر یہ جھوٹ کہلائے گا ۔

مدرسۃالدینہ للبنین مقیم

سرپرست کے لئے 23مدنی پھول

مَدرسۃ المدینہ کے قیام کا مقصدمدنی منّوں اورمدنی منّیوں کو قراٰنِ پاک حفظ کرانے کے ساتھ ساتھ بنیادی دینی تعلیم سے بھی آراستہ کرنا ہے، تاکہ مدنی منّا یا مدنی منّی بے عملی اور بدعقیدگی سے محفوظ رہے۔ اِس کے علاوہ مدنی منّوں اورمدنی منّیوں کوعصری تقاضوں کے پیشِ نظر جدید علوم سے بھی بہرہ مند کرنا بھی ہمارے مقاصد میں شامل ہے۔

داخلے کے لئے عمر

01 : مقیم داخلہ کے لئے مدنی منّے کی عمر کم از کم 12 سال ہو ۔

درکار دستاویزات

02 : مقیم داخلہ کے لئے مطلوب دستاویزات یہ ہیں:

۱۔ دعوتِ اسلامی کے ڈویژن نگران کا تصدیق نامہ ، شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اور فون نمبر

۲۔ سرپرست کا تحریری اجازت نامہ ، شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اورداخلہ کے وقت موجودگی

۳۔ مدنی منّے کے پیدائشی تصدیق نامہ (Birth Certificate )کی فوٹو کاپی ( پیدائشی تصدیق نامہ نہ ہونے کی صورت میں ب فارم یا اسکول کے سرٹیفکٹ کی فوٹو کاپی لائیے ) ، دو عدد (پاسپورٹ سائز) تصاویر

نصابی کتب و دیگر سامان

: 03 نصابی کُتُب !

شعبۂ مدنی قاعدہ کے مدنی منّے / مدنی منّی کے لئے٭ مدنی قاعدہ ،٭کتاب اسلام کی بنیادی باتیں حصّہ اوّل٭مدنی انعامات کا رسالہ ۔

شعبۂ ناظرہ کے مدنی منّے / مدنی منّی کے لئے٭ 16 سطر والاقراٰنِ پاک مع جزدان،٭کتاب اسلام کی بنیادی باتیں حصّہ دوّم٭ مدنی انعامات کا رسالہ ۔

شعبۂ حفظ کے مدنی منّے / مدنی منّی کے لئے٭ 16 سطر والاقراٰنِ پاک مع جزدان ،٭کتاب اسلام کی بنیادی باتیں حصّہ سوّم٭ مدنی انعامات کا رسالہ ۔

: 04 مدنی لباس (یونیفارم) 2عدد !

مدنی منّے کا لباس سادہ اور سنت کے مطابق (مدنی لباس) ہو، سادہ کُرتا جس کا دامن چوکور ہو، لمبائی آدھی پنڈلی تک اور آستین ایک بالشت چوڑی( بغیر بٹن کے ) ،سامنے سینے پردو جیب جس میں بائیں جانب مسواک شریف کے لئے چھوٹی جیب ہو ، سفید پاجامہ یا شلوار ہو جس کے پائنچے ٹخنوں سے اوپر ہوں، نیز سر پر سبزسبز عمامہ شریف سجا ہو،ایک سفید اورایک کتھئی ( براؤن )چادر ہو۔

: 05 مدنی بیگ 1عدد !

مدنی قاعدہ وکتاب اسلام کی بنیادی باتیں وغیرہ رکھنے کے لئے ایک عدد مدنی بیگ ہو ۔

06 تولیہ 1عدد !

ہاتھ منہ صاف کرنے کے لئے ایک عدد تولیہ ہو۔

: 07 صابن و تیل !

نہانے اور کپڑے دھونے کے صابن اور سر میں لگانے کے لئے ناریل کا تیل ہو۔

: 08 سنت بکس 1عدد !

مدنی قاعدہ وکتاب اسلام کی بنیادی باتیں وغیرہ رکھنے کے لئے ایک عدد مدنی بیگ ہو ۔

ایک عدد سنّت بکس ہو جس میں کنگھا ، سرمہ ، آئینہ ، سوئی دھاگہ اور قینچی ہو۔

: 09 صندوق یا بیگ مع تالا 1عدد !

کپڑے و دیگر سامان رکھنے کے لئے ایک عددمناسب سائز کاایک عددصندوق یا بیگ ہوجس کے ساتھ ایک عدد تالا بھی ہو۔

مدنی قاعدہ وکتاب اسلام کی بنیادی باتیں وغیرہ رکھنے کے لئے ایک عدد مدنی بیگ ہو ۔

مدنی قاعدہ وکتاب اسلام کی بنیادی باتیں وغیرہ رکھنے کے لئے ایک عدد مدنی بیگ ہو ۔

مدنی قاعدہ وکتاب اسلام کی بنیادی باتیں وغیرہ رکھنے کے لئے ایک عدد مدنی بیگ ہو ۔

چند مزید گذارشات

10 : خوشی اور دیگر مواقع پر پیشگی اطلاع کے ساتھ ناظمِ مَدرسہ سے رخصت منظور کروانی ہو گی نیز مقررہ ایام سے زیادہ غیر حاضر رہنے پر مدنی منّے کا نام مَدرسے سے خارج کیاجاسکتاہے ۔

11 : شادی بیماری یا دیگر ہنگامی ضرورت کے پیش نظر رخصت پر جانے والے مدنی منّے کے لئے ضروری ہے کہ واپسی پر تحریری ثبوت مثلاً شادی کارڈ، میڈیکل سرٹیفکیٹ وغیرہ ناظمِ مَدرسہ کو جمع کرائے۔

12 : مدنی منّے کو صرف ان رشتہ داروں سے ملنے کی اجازت ہوگی جن کے نام، پتے اور رابطہ نمبر وغیرہ داخلہ فارم میں تحریر ہوںگے۔

13 : ہفتے میں ایک باربروز ہفتہ عصر تا اتوار مغرب سرپرست مدنی منّے کو گھر لے جاسکتے ہیں البتہ وقت مقررہ پرمَدرسے واپس پہنچانا ضروری ہو گا۔

14 : داخلہ کے بعد مدرسۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ میں بھیجا جاسکتا ہے ۔

15 : اگر مدنی منّے کو کوئی نفسیاتی مرض یا جنّات کے اثرات ہیں تو پہلے اس کا علاج کروایئے ۔ صحت یابی کی صورت میں طریقۂ کار کے مطابق داخلہ دیا جائے گا۔

16 : مدرسۃ المدینہ کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے، غیر اخلاقی حرکت کے مرتکب اور مدرسہ کی املاک کو نقصان پہنچانے والے مدنی منّے کا نام مدرسہ سے خارج کر دیا جائے گا ۔نیز وقف کی املاک کو نقصان پہنچانے کی صورت میں شرعی رہنمائی لےکر تاوان بھی لیا جائے گا۔

17 : مدرسہ چھوڑنے یانام خارج ہونے کی صورت میں مدنی منّے کا سامان جلد از جلد واپس لے جائیے ۔

18 : بغیراجازت مدرسہ چھوڑ جانے والے مدنی منّوں کومجلس کی تحریری اجازت کے بغیرمَدرسے میں نہیں بٹھایا جائے گا۔

19 : مدنی منّے سے ملاقات کے لئے سرپرست اسلامی بھائی روزانہ عصر تا مغرب مَدرسے میں تشریف لا سکتے ہیں ان اوقات کے علاوہ ملاقات کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی سرپرست اسلامی بھائیوں کو مَدرسے میں رات رکنے کی اجازت ہے ۔

20 : جو مَدَنی مُنّا سہ ماہی تعلیمی و اخلاقی اِمتحان میں مسلسل تین دفعہ ناکام ہوگا تو اِس کا نام مَدرسے سے خارج کیاجاسکتا ہے۔

ہاتھ منہ صاف کرنے کے لئے ایک عدد تولیہ ہو۔

21 : اپنے مدنی منّے کی بہتر تعلیم و تربیت کے لئے مدرسے میں سرپرستوں کے وقتاً فوقتاً ہونے والے مدنی مشوروں میں ضرور شرکت کیجئے۔

نہانے اور کپڑے دھونے کے صابن اور سر میں لگانے کے لئے ناریل کا تیل ہو۔

22 : مدرسۃ المدینہ میں قراٰن کریم کی تعلیم مُفت دی جاتی ہے، مَدرسے یا مُدرس کے نام پر اگر مَدَنی مُنّا رقم طلب کرے تو ہر گز نہ دیجئے اور اس بات کی اِطلاع ناظم تک پہنچائیے البتہ کسی صورت میں رقم طلب کرنے کی ضرورت پڑی تو مجلس تحریر طور پر پیشگی اِطلاع کرے گی۔

23 : مَدَنی مُنّے کی تکمیلِ قاعدہ و ناظرہ ،تعلیمی و اخلاقی امتحان اور پابندی کی کیفیت بہتر ہونے کی صورت میں اُسے حفظ کے درجے میں داخلہ دیا جائے گا۔

مَدنی التجاء

اپنے مدنی منّے کی بہتر تعلیم و تربیّت کے لئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں اوّل تا آخر شرکت فرمائیے اور سنّتوں کی تربیّت کے مدنی قافلوں میں سفر اختیار کیجئے ۔

برائے سرپرست

میں نے مندرجہ بالا تمام مَدَنی پھولوں کا بغور مطالعہ کیا ہے، اورنیّت کرتاہوں کہ میں اِنْ شَاء اللہ عَزَّوَجَلّ اِن مدنی پھولوںپر اور اِن کے علاوہ دیگر ہدایات جو وقتاً فوقتاً مجلس کی جانب سے جاری ہوں گی اِن پر بھی عمل کروں گا۔

مدنی پھول : اِنْ شَاء اللہ عَزَّوَجَلّ کہتے وقت ذہن میں عمل کی نیّت ہونا ضروری ہے بصورتِ دیگر یہ جھوٹ کہلائے گا ۔

میں تصدیق کرتاہوں کہ میرا مدنی مناکسی بھی دائمی ، جسمانی ، نفسیاتی امراض اور اثرات کاشکار نہیں ہے۔