انتظامی امور

مَدرسۃالمدینہ کے نظام کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے مختلف سطحوں پردرج ذیل ذمہ داران مقرر کئے گئے ہیں۔

  • {01} حفظ کے مدنی منّوں کو پڑھانے کے لئے حافظ مُدرس کا تقرر کیا جاتاہے ۔
  • {02} مدنی قاعدہ و ناظرہ کے مدنی منّوں کو پڑھانے کے لئے حافظ ہونا شرط نہیں بلکہ ناظرہ خواں مُدرس کا بھی تقرر کر لیا جاتاہے۔
  • {03} پورے مدرسے کے انتظامی ، تعلیمی و اخلاقی معاملات کو دیکھنے کے لئے ناظمِ مَدرسہ کا تقرر کیا جاتاہے ۔
  • {04} مدرسے میں صفائی ستھرائی اور مدرسے کے دیگر متفرق کاموں کے لئے ضرورت کے مطابق خادم کا تقرر کیا جاتاہے ۔
  • {05} مدرسے میں حفاظتی امور کے معاملات کے لئے ضرورت کے مطابق بوّاب یعنی چوکیدارکا تقرر کیا جاتاہے ۔
  • {06} مدرسے کے ہر ہر مدنی منّے کا سہہ ماہی ، ششماہی ، نو ماہی اور سالانہ تعلیمی و اخلاقی امتحان لینے کے لئے ڈویژن ناظم یعنی مفتش کاتقرر کیا جاتاہے ۔
  • {07} ایک کابینہ میں موجود تمام مدارس کے انتظامی ،تعلیمی و اخلاقی معاملات کو دیکھنے کے لئے کابینہ ناظم کا تقرر کیا جاتا ہے ۔
  • {08} ایک کابینات میں موجود تمام کابینہ کے انتظامی ،تعلیمی و اخلاقی معاملات کو دیکھنے کے لئے رکنِ مجلس کا تقرر کیا جاتا ہے ۔
  • {09} مُلک بھرمیں موجود تمام کابینات کے انتظامی ،تعلیمی و اخلاقی معاملات کو دیکھنے کے لئے نگرانِ مجلس مقرر کیا جاتا ہے ۔
  • {10} کابینات اور مُلک سطح پر مختلف کارکردگیاں بنانے اور ریکارڈ محفوظ رکھنے کے حوالے سے مکاتب قائم ہوتے ہیں، ان مکاتب میں

مدرسۃالمدینہ کے مختلف شعبہ جات کی مختلف کارکردگیاں مثلاً:

  • ماہانہ حاضری کارکردگی
  • مشاہرہ جات کی ترکیب
  • تعلیمی و اخلاقی کارکردگی
  • تکمیلِ حفظ و ناظرہ کی کارکردگی
  • مدنی قافلہ و مدنی انعامات کی کارکردگی
  • نئے درجات و مدارس کی کارکردگی
  • مدنی عملے کے تقرر،تبادلے، تفہیم، مستعفی و معذرت ناموں کی کارکردگی
  • مدنی عطیات و خودکفالت کی کارکردگی
  • اسناد کے اجراء کی کارکردگی وغیرہا بنائی جاتی ہے ۔
  • {11} ان مکاتب میں کام کی نوعیت کے اعتبار سے اہل اسلامی بھائیوں کا تقرر کیا جاتا ہے ۔
  • {12} دنیا بھر کے مدارس المدینہ کا نظام مدرسۃالمدینہ کے متعلقہ رکنِ شوریٰ کے زیرِ نگرانی ہے ۔