مدنی عطیات

اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ عزّوجلّ تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی اپنے تمام شعبہ جات میں دینِ متین کی خدمت میں پیش آنے والی مالی ضروریات کو اپنے مدنی عطیات سے پورا کرتی ہے ۔ دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں ہونے والے اخراجات عاشقانِ رسول حسبِ توفیق اپنا اپنا حصّہ ملا کر دنیا و آخرت کی بھلائیاں سمیٹتے ہیں ۔ دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں سے شعبۂ مدرسۃالمدینہ پر مدنی عطیات کا ایک بہت بڑا حصّہ صَرف ہوتا ہے ۔ مجلس مدرسۃالمدینہ کی یہ خواہش اور کوشش ہے کہ دنیا بھر میں قائم مدارس المدینہ اخراجات کے اعتبار سے خود کفیل ہو جائیں تاکہ دعوتِ اسلامی کے اخراجات میں سے ایک بھاری خرچ کم کر کے دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو مزید ترقی دی جا سکے اور یہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ مدرسۃالمدینہ کے اخراجات عاشقانِ رسول اپنے ذمے لے کر مدارس المدینہ کی ترقی و ترویجِ تعلیمِ قراٰن کا ذریعہ بن جائیں ۔یقینا اس عظیم مدنی کام میں حصّہ لینا نہ صِرف دنیا ئے اسلام کی ترقی کا سبب ہو گا بلکہ ان سب خوش نصیب عاشقانِ رسول کی دنیا و آخرت کی کامیابی کا بھی ذریعہ ہو گا ۔

اپنے مرحومین کو ایصالِ ثواب

اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ عزّوجلّ دنیا بھر کے مدارس المدینہ میں ہر سال ہزاروں مدنی منّے اور مدنی منّیاں قراٰنِ پاک حفظ و ناظرہ مکمل کرنے کی سعادت پاتے ہیں ۔ان مدارس کو چلانے کے لئے بعض اسلامی بھائی اپنے مرحومین بالخصوص والدین کے ایصالِ ثواب کی نیّت سے بھی تعاون فرماتے ہیں ۔آپ سے بھی مدنی التجاء ہے کہ آپ بھی اللّٰہ عزّوجلّ کی رضا پانے اور اپنے عزیز و اقرباء کے ایصالِ ثواب کی نیّت سے دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے مدارس المدینہ میں سے کوئی ایک مَدرسہ ، درجہ ( کلاس) یا مدنی مُنّا( طالب علم) اپنے ذمے لے کر اس کے ماہانہ یا سالانہ اخراجات دعوتِ اسلامی کو جمع کروا ئیں

مَدرَسہ غیر مقیم (غیر رہائشی) مقیم(رہائشی)
اوسطاًخرچ فی مدنی مُنّا (فی طالب علم) فی درجہ (فی کلاس) فی مَدرسہ ( 4 درجات کے اعتبار سے) فی مدنی مُنّا (فی طالب علم) فی درجہ (فی کلاس) فی مَدرسہ ( 4درجات کے اعتبار سے)
ماہانہ 600 15,000 60,000 3,000 84,000 3,36,000
سالانہ 7,200 1,80,000 7,20,000 36,000 10,08,000 40,32,000

دعوت اسلامی الحمدللہ عزوجل دین اسلام کی خدمت میں مصروف عمل ہے حفظ و ناظرہ کی تعلیم کے لئے مدرستہ المدینہ یا پھر عالم بنانے کے لئے جامعۃ المدینہ جیسے ادارے ہوں یا اسلامی بنیادی تعلیم کے ساتھ اسکولنگ سسٹم دارالمدینہ ہو یاکہ بغیر کسی ایڈورٹا ئزکے چلنے والا مدنی چینل ،یہ سب آپکے تعاون سے چل رہے ہیں دعوت اسلامی آپ کے دیئے ہوئے چندہ کو جہاں مناسب سمجھے گی خرچ کرے گی اس بات کے اختیار کے ساتھ آپ اپنا حصہ شامل کیجئے۔ان شاء اللہ عزوجل آپ کی رقم نیک اور جائز کام میں ہی خرچ ہوگی۔

نوٹ: آپ کی دی ہوئی زکوٰۃ ، فطرہ ودیگر صدقات واجبہ کو شرعی رہنمائی کے مطابق خرچ کیا جاتا ہے۔