یومیہ تعلیمی کارکردگی فارم

{01} مدنی منّے/مدنی منّی کی روزانہ کی تعلیمی کارکردگی کے اندراج کے لئے یومیہ تعلیمی کارکردگی فارم ترتیب دیا گیا ہے ۔

٭ … یعنی آج اس نے سبق میں کتنی سطریں یا کلمات سنائے اور اس کا سبق کس پارے یاتختی کے کس رکوع یا سطرپر ہے ، نیز سبقی ومنزل میں کون کون سے پارے یا تختیاں سنائیں۔

{02} ہر مدنی منّے / مدنی منّی کے داخلے کے بعد پہلے دن سے ہی یہ کارکردگی فارم بنا لیا جاتا ہے اور ماہ مکمل ہونے پر مدنی منّے /منّی کی انفرادی (پرسنل) فائل میں لگا دیا جاتا ہے ۔

{03} اس کارکردگی فارم کے ذریعے سرپرست ، مُدرس/مُدرسہ اور ناظم /ناظمہ مدنی منّے / مدنی منّی کی کارکردگی سے بروقت مطلع رہتے ہیں ۔

{04} اس کارکردگی فارم کے ذریعے کون سی تختی یا پارہ کب شروع ہوا ،اور کتنے دنوں میں مکمل ہوا یہ کارکردگی بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

{05} مدنی منّے / مدنی منّی کے سبق ، سبقی اور منزل کے ناغوں کی نشاندہی بھی اس کارکردگی فارم کے ذریعے بآسانی ہو جاتی ہے۔

{06} اس کارکردگی فارم کو پُر کرنے کے حوالے سے مـُدرس/مُدرسہ کو، اور اس کی تفتیش کرنے کے حوالے سے ناظم/ناظمہ کوباقاعدہ تحریری مدنی پھول بناکردیئے گئے ہیں تا کہ اسے پُر کرنے اور اس کی تفتیش میں کسی قسم کی غلطی اور دشواری نہ ہو ۔