Dakhlay ki Sharait

والدین/سرپرست کے لئے ہدایات

مدرسۃ المدینہ کا نصب العین بچے/بچیوں کو حافظ قرآن بنانے کے ساتھ ساتھ بنیادی دینی تعلیم سے بھی آراستہ کرنا ہے تاکہ بچہ/بچی بدعقیدگی اور لادینیت سے محفوظ رہے اور اخلاقی اچھائیوں کو پائے تکمیل تک پہنچایا جا سکے اس کے لئے والدین کو مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کرنے کی مدنی التجاہے:

{01} مدرسۃالمدینہ میں داخلے کے لیے بچہ /بچی کی عمر کم از کم 6سال ہے۔

{02}بچہ/بچی کا یونیفارم سادہ اور سنت کے مطابق ہو ۔بچے کا یونیفارم (سفید سادہ کرتا اور سفید عمامہ ) جب کہ بچی کا یونیفارم (سفید لباس اور سبز سکارف)ہے۔

{03}بچہ/ بچی کو مدرسۃ المدینہ پہنچانے اور چھٹی کے وقت لے جانے کی ذمہ داری والدین /سرپرست کی ہوگی۔

{04} بچہ / بچی کو دعائے مدینہ سے 5 منٹ پہلے مدرسۃ المدینہ بھیجنے یا پہنچانے کا اہتمام فرمائیں۔

{05} بچہ /بچی کی غیر حاضری کرنے کی حوصلہ شکنی کریں بعض بچے/بچیاں صاف ستھرا لباس نہ ہونے کی وجہ سے غیر حاضر ہو جاتے ہیں ۔ اس معاملے میں توجہ کی ضرورت ہے۔

{06}بچہ/بچی کی ایک یا اس سے زائددن کی رخصت کروانا ہو تو اس کی پیشگی اطلاع تحریری طور پر درخواست کی صورت میں ناظم/ناظمہ کو دینا ہو گی۔

{07}بچہ/بچی کو پانچوں نمازوں کی پابندی کروائیں اور خود بھی پابندی کریں۔ بچہ /بچی اگر نماز نہیں پڑھتا /پڑھتی یا دیگر غیر اخلاقی افعال کا مرتکب ہوتا /ہوتی ہے تو آپ مدرسۃالمدینہ میں اس کی ضرور اطلاع فرمائیں۔

{08} بچہ /بچی کو غیر ضروری سرگرمیوں مثلاً (ٹی وی، موبائل یا انٹرنیٹ وغیرہ پر فلمیں ڈرامے گانے باجے، کارٹون وغیرہ دیکھنے سننے)سے دور رکھیں (مدنی چینل خود بھی دیکھیں اور بچوں کو بھی دکھائیں اس سے اخلاقیات میں بہتری آئے گی، ان شاءاللہ الکریم) ۔

{09} مدرسۃ المدینہ میں وقتا فوقتا والدین کا سرپرست اجتماع ہوتا ہے جس کی پیشگی اطلاع کی جاتی ہے۔ اس سرپرست اجتماع میں والد/والدہ یا سرپرست کو شرکت کرنے کی مدنی التجا ہے۔

{10} مدرسۃ المدینہ میں قرآن پاک کی تعلیم مفت دی جاتی ہے ۔مدرسۃالمدینہ یا مدرس/مدرسہ کے نام پر اگر بچہ /بچی آپ سے کوئی رقم طلب کرے تو ہرگز نہ دیں بلکہ اس کے لئے ناظم/ناظمہ سے رابطہ ضرورفرمالیں ۔

{11} عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے کثیر اخراجات ہیں اگر آپ اپنی خوشی سے تعاون کرنا چاہیں تو اللہ کی رضا کے لئے ماہانہ کی صورت میں عطیات (Donation) مدرسۃالمدینہ میں ناظم/ناظمہ کو جمع کروائیں اس کے علاوہ رمضان میں زکوۃ،فطرہ وغیرہ نیز عیدِ قرباں کے موقع پردعوت اسلامی کے لئےکھالیں بھی جمع کی جاتی ہیں اس میں بھی آپ تعاون فرمائیں ۔

{12}مدنی مشورہ: صدقہ نکالنے کا ایک آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ مدرسے کے ناظم/ناظمہ سے گھریلو صدقہ بکس حاصل کریں اور روزانہ اس میں کچھ نہ کچھ عطیات ڈالتے رہیں اور ہر ماہ بعد جو عطیات جمع ہوں وہ مدرسے کے ناظم /ناظمہ کو جمع کروا دیا کریں چونکہ صدقہ بلاؤں کو ٹالتا ہے اس طرح روزانہ کچھ نہ کچھ صدقہ بھی نکلتا رہے گا اور آنے والی کئی بلائیں ٹل جائیں گی ۔

الحدیث :صبح سویرے صدقہ دو کہ بلا صدقہ سے آگے قدم نہیں بڑھاتی۔(ضیائے صدقات ص166)

شعبہ مدرسۃ المدینہ (دعوتِ اسلامی)