Takmeeli Jadwal

تکمیلی جدول فارم

{01} مدنی قاعدہ ، ناظرہ قرآنِ پاک اور حفظ القرآن کتنی مدت (مہینوں یا سالوں) میں مکمل ہونا چاہیئے، اس کے لئے تکمیلی جدول فارمز ترتیب دیئے گئے ہے ۔

{02} شعبہ مدنی قاعدہ کے تکمیلی جدول فارم میں ہر تختی اورحفظ و ناظرہ کے تکمیلی جدول فارم میں ہر پارے کی تکمیلی مدت (ممتاز اور بہتر کیفیات کے اعتبار سے) الگ الگ دی گئی ہے ۔

{03} جدول میں 2 طرح کی کیفیات دی گئی ہیں جس میں ایک ممتاز اور دوسری بہتر ہے۔

{04} اوّل کوشش تو یہ ہوتی ہے کہ بچے/ بچی کا سبق سب سے اچھی کیفیت یعنی ممتاز میں چلایا جائے تا کہ کم سے کم ایّام میں تکمیل کروائی جا سکے یا پھر کم از کم بہتر کیفیت میں چلایا جائے تاکہ بچے/ بچی کے وقت کا ضیاع نہ ہو ۔ بہتر کیفیت سے نیچے کمزور کیفیت شمار کی جاتی ہے۔

{05} اس جدول میں تختی یا پارہ کب شروع اور کب ختم ہوا اور اس دوران کتنی تعطیلات آئیں ۔ پھر تکمیل کے ایّام کتنے بنے اوران تکمیلی ایّام کے مطابق اس کی تکمیلی کیفیت کا مکمل اندراج ہوتا ہے ۔

{06} شعبہ مدنی قاعدہ میں مقررہ تختیوں اورحفظ و ناظرہ میں ہر پارے کی تکمیل پراگلی تختی یانیا پارہ شروع کرنے سے قبل تکمیل شدہ تختیوں یا پارے کا ناظم/ناظمہ امتحان لے کرمجموعی امتحانی کارکردگی اس فارم پر بھی تحریر کرتا ہے/کرتی ہیں۔

{07} حفظ و ناظرہ کی تکمیل کے بعدسند جاری کرنے سے قبل اسناد امتحان لیا جاتا ہے جس میں اسی فارم کے ذریعے حفظ و ناظرہ کی تکمیل کی تصدیق کی جاتی ہے ۔

{08} بچے/بچیوں کی عمر اور صلاحیتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے شعبے کے اعتبار سے مختلف تکمیلی جدول فارم ترتیب دیئے گئے ہیں۔